شہابِ ثاقب نے آسمان کو روشن کر دیا

امریکا میں آسمان کی جا نب سے زمین کی طرف تیزی سے سفر کرتے شہابِ ثاقب نے آسمان کو روشن کر دیا۔امریکا کی ریاست میساچوسٹس میں میں رات کی تاریکی میں نظر آنے والا ایک انوکھا نظارہ دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے، تیزی سے آسمان سے ٹوٹتے ہوئے زمین کی جانب سفر کرتے شہابِ ثاقب نے آسمان کو روشن کر دیا جس پر لوگ دنگ رہ گئے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اندھیرے آسمان پر آگ کا یہ گولہ نہایت تیزی سے نیچے زمین کی جانب آیا جس سے آسمان اس طرح روشن ہو گیا جیسے کوئی لائٹ شو یا آتش بازی جاری ، رات کے اندھیرے میں کچھ لمحوں کے لئے دن نکل آیا تھا۔