مظفر آباد: نکیال سیکٹر سے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘’را’’ کا ایجنٹ گرفتار

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ‘’را’’ کے کارندے کو گرفتار کر لیا ہے،رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ‘’را’’ کے ایجنٹ آصف کولائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر سے گرفتار کرلیا،ملزم آصف کے قبضے سے انڈین کرنسی 5 لاکھ 79 ہزار روپے اور بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا، ملزم کا تعلق گجر برادری سے ہے ان کے پہلے بھی کئی بندے پکڑ جا چکے ہیں۔’را’’ ایجنٹ لائن آف کنٹرول پر تعینات پاک فوج کی چیک پوسٹوں کی نشاندہی کرتا تھا۔