نعرہ تکبیر، اللہ اکبر: پاکستان اور چین کے جنگی طیارے اڑان بھرنے کیلئے تیار

اسلام آباد : نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاکستان اور چین کے جنگی طیارے اڑان بھرنے کیلئے تیار، پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق شاہین نہم کا آغاز ہو گیا ، مشق کا انعقاد پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق شاہین نہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق کا انعقاد پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر ہو رہا ہے۔ ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف آپریشنزایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری اور چینی فضائیہ کےاسسٹنٹ چیف آف اسٹاف میجرجنرل سن ہانگ نے مشق کت افتتاح کی تقریب میں شرکت کی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چین سے آنے والا چینی فضائیہ کا دستہ ہوا بازوں، ایئرڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔فضائی مشقوں سے دوطرفہ فضائی افواج کے مابین عسکری تعاون کو فروغ ملے گا۔