محکمہ ریلیف نے موبائل ایپ متعارف کروا دی

پشاور:محکمہ ریلیف نے بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے متعلق معلومات فراہم کر نے کےلئے موبائل ایپ متعارف کروا دی۔خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں حالیہ موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا کی ہدایات پر ایمرجنسی الرٹ پی ڈی ایم اے کے نام سے موبائل ایپ تیار کی گئی ہے، موبائل ایپ پر موسمی صورت حال، خبرداری، حادثات اور قدرتی آفات سے متعلق نقشے اور امدادی کاروائیوں کی تازہ ترین معلومات دستیاب ہوں گی۔صوبائی محکمہ ریلیف کے مطابق ایمرجنسی الرٹ سے متعلق ایپ پی ڈی ایم اے کی تیار کردہ ایپ کو پلے سٹور سے با آسانی ڈاﺅن لوڈ کیا جا سکتا ہے، معلومات اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں دی گئی ہیں۔ شہریوں نے الرٹ سروس متعارف کروانے کے اقدام کو سراہا۔محکمہ ریلیف کے مطابق قدرتی آفات سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی اس ایپ کو خیبرپختونخوا سمیت دنیا بھر میں مقیم پاکستانی ڈاﺅن لوڈ کر رہے ہیں۔