قبائلی اضلاع میں جشن آزادی بھر پور طریقے سے منائی جائیگی

پشاور (عبداللہ شاہ بغدادی) 72واں جشن آزادی شان و شوکت اور بھرپور ملی جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے یکم اگست سے 14اگست تک قومی پرچم کا خوبصورت بیج ملازمین اپنے سینوں پر لگائیں گے شہر بھر کے تمام سرکاری اور غیر سرکاری عمارتو ں کو رنگے برنگے جھنڈوں ، برقی قمقوں سے سجایاجائے گا جشن آزادی پشاو رسمیت صوبے بھر میں بھر پور جوش و خروش کے ساتھ منائی جائیگی ۔ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں بھی جشن آزادی بھر پور طریقے سے منائی جائیگی فرنٹیئر کور ہیڈ کوارٹر ، ریڈیو پاکستان ، صوبائی اسمبلی بلڈنگ سمیت دیگر سرکاری مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا جائے گا ۔ پاکستان کی 72ویں جشن آزادی کے لئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں عید قربان کے باعث جشن آزادی کو بھر پور طریقے سے منایا جا رہاہے یوم آزادی کے تقریبات کے لئے صوبے بھر میں سیکورٹی ریڈ الرٹ رکھی جائیگی یوم آزادی کے حوالے سے  صوبے بھرمیں سرکاری سطح پر بھی خصوصی تقریبات منعقد کی جائیگی۔