پشاور:کرونا نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی

پشاور:کورونا وائرس میں مبتلا خیبر میڈیکل کالج کے تھرڈ ایئر کے طالبعلم دم توڑ گئے۔ڈاکٹر عدنان حلیم کا 9نومبرکو کوویڈ19کاٹیسٹ کیاگیاجوکہ مثبت آیاوہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر تھے اورگزشتہ روز زندگی کی بازی ہارگئے۔ 21سالہ ڈاکٹر عدنان حلیم کا تعلق ضلع سوات سے تھا جبکہ انہوں نے سوات بورڈ کے زیر اہتمام انٹر کے امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔پراونشل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے و زیر اعلی خیبر پختونخوا اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ کورونا سے شہید ہونے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو کابینہ سے منظور شدہ شہدا پیکیج جلد سے جلد دیں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ ملازمین کو کورونا الاونس جلد سے جلد دینے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں۔