وزیراعظم عمران خان کا ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیہ ٹرمپ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ واضح رہے کہامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، جس کے بعد انہوں نے خود کوقرنطینہ کرلیا ۔