وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کی تقریر ٹرمپ کی نسبت زیادہ مر تبہ دیکھی گئی

گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایک جامع تقریر کی تعریف حاصل کرنے کے بعد ، وزیر اعظم عمران خان کا خطاب اب اقوام متحدہ کے سرکاری یوٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو بن گئی ہے۔ جب اسے 25 ستمبر میں ویڈیو شئرنگ پلیٹ فارم پر ڈالا گیا تو اس ویڈیو کو ایک لاکھ ستر ہزار لوگوں نے اب تک دیکھا ہے۔دوسرے نمبر پر آنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اقوام متحدہ کا خطاب 137،000 لوگوں نے دیکھا۔ ٹرمپ کی ویڈیو کو 22 ستمبر کو اپلوڈ کیا گیا تھا جبکہ تیسرے نمبر پر انڈونیشیا کے صدر کا خطاب ہے جسے94000 ہزار افراد دیکھ چکے ہیں۔اس کے مقابلے میں ، ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کی اقوام متحدہ کی تقریر کو 26 ستمبرکو اپلوڈ کیا گیا جبکہ اسے دیکھنے والوں کی تعداد ساٹھ ہزار ہے۔