سام سنگ پاکستان میں پہلا موبائل فون پلانٹ قائم کرے گی، وفاقی وزیر حماد اظہر

اسلام آباد:سمارٹ فون بنانے والی دنیا کی مشہور کمپنی سام سانگ نے پاکستان میں موبائل فون تیار کرنے کا پلانٹ لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔اس بات کا اعلان وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حما د اظہر نے سامسنگ پاکستان کے ایم ڈی اور سی ای او سے ملاقات کے بعد بذریعہ ٹویٹ کیا۔ٹویٹر پر اپنے پیغام میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کی ڈیوائس آئیڈینٹی فیکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم ( ڈی آئی آر بی ایس) کے حال ہی میں متعارف کروائے جانے کے بعد پاکستان میں سمارٹ فونز کی تیاری میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

https://www.instagram.com/p/CEOOJCUBXpu/?utm_source=ig_web_copy_link

حماد اظہر نے مزید کہا کہ سام سانگ پاکستان کے ایم ڈی اور سی ای او نے بھی ملاقات کے دوران ان اقدامات کو سراہا اور پاکستان میں اپنا اسمبلنگ پلانٹ قائم کرنے پر غور کرنے کا عندیہ دیا ہے۔یاد رہے کہ رواں برس اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان کی پہلی موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی متعارف کروائی تھی، جس پر تفصیلی بریفنگ کے بعد وزارت صنعت و پیداوار کو یہ ہدایات دی گئیں کہ وہ اس پالیسی کے خدو خال کو مزید بہتر کرے اور پاکستان میں موبائل فونز کی صنعت کو قائم کرنے کیلئے مزید ضرور ی اقدامات کرے ۔