نوشہرہ : مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی شیمپو بنانے کی فیکٹری سیل

نوشہرہ : مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی شیمپو بنانے کا کارخانہ سیل, لاکھوں روپوں مالیت کا مختلف جعلی سامان، شیمپو، ملٹی نیشنل برانڈ پیکنگ، بوتلیں، مشینری اور دیگر آلات برآمد, دو ملزمان گرفتار۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نجم الحسنین کو باوثوق زرائع سے اطلاع ملی کہ اکوڑہ خٹک ہوائی کیمپ میں کچھ لوگ جعلی شیمپو بنا رہے ہیں جو کہ انسانی بالوں کے علاوہ انسانی جلد کیلئے بھی نقصان دہ ہے۔ اطلاع کو مصدقہ جان کر فوراً ڈی ایس پی اکوڑہ آیاز محمود خان کی سربراہی میں عرفان خان ایس ایچ اواکوڑہ پر مستمل ٹیم تشکیل دیکر جلد سے جلد حقائق کو منظر عام پر لانے کا ٹاسک سونپا۔ پولیس نفری نے شیمپو بنانے والے کارخانے پرچھاپہ لگایا۔جسمیں مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے جعلی شیمپواور لاکھوں روپوں مالیت کا مال برآمد کر لیاگیا۔ مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے برانڈ مارک،پیکنگ کا سامان اور دوسرے آلات تحویل میں لے لئے گئے۔دو ملزمان ریاض ولد آدم خان اور ہیبت خان سا کن افغانستان حال ہوائی کیمپ اکوڑہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔