کوہاٹ میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ، ضیاء اللہ بنگش

کوہاٹ:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش نے کہا ہے کہ کوہاٹ میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ تانڈہ ڈیم سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو مزید بہتر بناکر عوام کو تفریح کے مزیداچھے اور مناسب مواقع فراہم کئے جاسکیں۔تانڈہ ڈیم کوہاٹ کے قریب محکمہ انہار کا ریسٹ ہاؤس بھی محکمہ سیاحت کے حوالے کردیا گیا ہے جس کو تزئین و آرائش کے بعد عوام کے لئے جلد کھول دیا جائے گا۔گزشتہ روزڈپٹی کمشنر کوہاٹ اور محکمہ سیاحت کے جنرل منیجر کے ہمراہ تانڈہ ڈیم کا دورہ کرنے کے موقع پر اٴْنہوں نے کہا کہ کوہاٹ میں سیاحت کے فروغ کے لئے ایک منصوبہ زیر غور ہے جس کے تحت تانڈہ ڈیم میں ریسٹورنٹس‘ واٹر سپورٹس کلب ‘ کروز‘ پلے لینڈ اور پارک سمیت دیگر سہولیات کی منظوری دی گئی ہے جس پر عیدالاضحی کے بعد کا شروع ہوجائے گا اور تاندہ ڈیم کو مزید خوبصورت بناکر عوام کو تفریحی سہولتیں فراہم کردی جائیں گی۔