پیپلز پارٹی نے سندھ کا بیڑا غرق کیا ہے ، شوکت یوسفزئی

پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر محنت اور ثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے سندھ اور سندھیوں کا بیڑا غرق کیا ہے بارہ سال سے سندھ میں برسرِ اقتدار رہنے کے باوجود آج بھی کراچی بارش ہونے کے بعد پانی میں ڈوب جاتا ہے۔ اور لوگوں کی جانیں چلی جاتی ہے۔ پیپلز پارٹی گڈگورننس کی بجائے کرپشن میں ایکسپرٹ ہے۔سندھ میں لوگ پینے کے پانی کے لیے ترس رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی اپنی کرپشن چھپانے اور احتساب سے بچنے کے چکر میں لگی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کو چور کہتی رہی ہیں لیکن اپنی چوریاں چھپانے کے لیے اب ایک ہو گئی ہیں وزیر اعظم عمران خان نے پہلے کہا تھا کہ جب احتساب کرونگا تو سارے چور اکھٹے ہو جائینگے۔بلاول بھٹوزرداری کی عمر اب سیکھنے کی ہے وہ کیا حکومت گرائینگی اس سے پہلے مولانا فضل الرحمان بھی تحریک چلا چکے ہیں ہمیں یہاں کے عوام نے دو تہائی اکثریت دی ہے اور اس کے لیے ہم نے 23 سال جدوجہد کی ہے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کے بھر پور حمایت او ر اعتماد سے کوئی بھی وزیر اعظم عمران خان کی حکومت نہیں گرا سکتا اور نہ یہ احتساب کا عمل رکے گا۔کیونکہ یہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات عاجز دھامرا کی نیوز کانفرنس اور دورہ پشاور پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ انہوں نے عاجز دھامرا کو پشاور میں بی آر ٹی منصوبہ دیکھنے کی دعوت دی تھی لیکن وہ بازاروں میں ڈرامے کرنے چلے گئے عاجز دھامرا اگر ہمارے ساتھ رابطہ کرتے اور چوروں کی طرح نہ آتے ہم ان کی پختون روایات کے مطابق مہمان نوازی کرتے اپنے گھر یا دفتر بلاتے اور بی آر ٹی میں سفر کراتے۔میں کاروباری نہیں کہ وہ مجھے بازار میں تلاش کرتے رہے۔ وہ مجھے فون کرتے ۔میر ے دفتر آتے میں انکی مہمان نوازی کرتا۔ مہمان نوازی کا موقع نہ دینے پر عاجز دھامرا سے مایوسی ہوئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبہ مکمل ہو چکا ہے اور آج بھی اس بات پر قائم ہوں روزانہ بی آر ٹی پر بسیں چلتی ہے۔ پوری دنیا میں ماس ٹرانزٹ کووڈ 19 کی وجہ سے بند ہے بی آر ٹی کی افتتاح بھی اسی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے لیکن یہ افتتاح کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے آپریشن شروع کیا ہوا ہے اس لیے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کو تکلیف ہو رہی ہے اور ان کی چیخیں نکل رہی ہیں لیکن احتساب کا یہ عمل اور آپریشن کسی حال میں نہیں رکے گا ۔نئے پاکستان میں کرپٹ لوگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔