پشاور : توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں گولی مار دی گئی

پشاور: توہین رسالت کے ملزم کو عدالت میں جج کے سامنے گولی مار دی گئی فائرنگ سے توہین رسالت کا ملزم موقع پر جاں بحق ہوگیا واقعے کے بعد ملزم کو کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جوڈیشل کمپلیکس پشاور میں واقع ایڈیشنل سیشن جج شوکت اللہ کی عدالت نمبر14 میں پیش آیا وقوعہ کے وقت جج شوکت اللہ بھی عدالت میں موجود تھے مقتول پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 295کے تحت توہین رسالت کا مقدمہ درج تھا سماعت کے موقع پرمقتول طاہر نسیم کو عدالت میں پیش کیاگیااس دوران ملزم خالد ساکن بورڈ بازار اچانک کمرہ عدالت میں داخل ہوا اور مقتول کے قریب پہنچ کر گولی ماردی جسکے نتیجے میں طاہر نسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا واقعے کے فوراً بعد عدالت میں بھگدڑ مچ گئی تاہم موقع پر موجود پولیس نے ملزم خالد کو گرفتار کیا اور متعلقہ تھانے منتقل کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔