بھارت میں مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد

نئی دہلی : بھارتی حکومت گزشتہ ماہ 59 چینی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کے بعد مزید 47 چینی ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی۔ تاہم اس مرتبہ بھارت نے مزید 47 ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کی ہیں جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ گزشتہ بند کی جانے والی ایپلی کیشنز کی کلون ایپلی کیشنز تھی۔ بھارتی نیوز ادارے این ڈی ٹی کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا سامنا کرنے والی ان نئی ایپلی کیشنز کی فہرست کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔ سرکاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے مزید 250 ایپلی کیشنز کی فہرست تیار کی ہے جن کا صارفین کی پرائیویسی یا قومی سلامتی کی خلاف ورزی کے حوالے سے معائنہ کیا جا رہا ہے۔کہا جارہا ہے کہ دنیا کی معروف گیم پب جی بھی اس نئی پابندی کا سامنا کرنے والے ایپلی کیشنز میں شامل ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے چینی ایپلی کیشنز کو بند کرنے کا فیصلہ چین اور بھارت کے درمیان لداخ میں حالیہ کشیدگی کے بعد لیا اور یہ چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف کیا جانے والا اب تک کا سب سے بڑا اقدام قرار دیا جارہا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکومت نے ایپلی کیشنز بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ان ایپلی کیشنز میں بھارتی شہریوں کے ڈیٹا سیکیورٹی اور پرائیویسی کے تحفظ کے حوالے سے خدشات موجود تھے، اس کے علاوہ ملکی خودمختاری اور سیکورٹی کے لیے بھی خطرات کے خدشات سامنے آئے۔