چین اور امریکہ کا خلا میں بھی مقابلہ

بیجنگ: چین اورامریکا کی رقابت سرخ سیارے تک جاپہنچی، چین نے پہلا غیر انسانی تحقیقاتی مریخ مشن ،تیان وین -ون کامیابی کیساتھ خلاءمیں روانہ کر دیا ہے. چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق تیان وین- ون خلائی مشن صوبے ہینان کے وین چانگ اسسپیس لا نچ سینٹر سے روانہ کیا گیا، مریخ تحقیقاتی مشن متوقع طور پر فروری 2021ءمیں مریخ کی گریوٹی فیلڈ میں داخل ہوگا اور مریخ کی آربٹنگ، لینڈنگ، روونگ کرنے والا انسانی تاریخ کا پہلا سنگل مشن ہوگا.مریخ تحقیقاتی مشن کے کمانڈر، ڈویلپرز کے مطابق حالیہ پیشرفت خلائی تحقیق میں چین کے نئے باب کا آغاز ہے‘امریکا 30 جولائی کو اپنا خلائی جہاز روانہ کرے گاجب کہ عرب امارات نے تین روز پہلے ہی اپنا مشن روانہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق چین اور امریکہ اپنی لڑائی کو خلا کی گہرائی تک لے گئے ہیں ایک طرف جہاں چین جمعرات کو اپنا خلائی جہاز مریخ پر بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے، وہیں دوسری طرف اتفاق سے امریکہ بھی اپنا مشن مریخ کے لیے روانہ کرنے والا ہے.دونوں ملک تحقیقی مشن روانہ کرنے کے لیے زمین اور سیارہ مریخ کے درمیان فاصلہ کم ہونے کے موقعے سے فائدہ اٹھا رہے ہیں چین کا خلائی مشن ہفتے کے دن تک روانہ ہو جائے گا جب کہ امریکی مشن 30 جولائی کو لانچ ہو گااس طرح مریخ کے مدار میں بیک وقت تین ملکوں کے خلائی مشن موجود ہوں گے متحدہ عرب امارات پیر کو پہلے ہی اپنا پہلا مشن مریخ پر روانہ کر چکا ہے جو سرخ سیارے تک پہنچنے کے بعد اس کے مدار میں سفر شروع کر دے گا.مریخ پر تحقیق کی اصل دوڑ امریکہ اور چین کے درمیان ہے چین نے خلا میں واشنگٹن کی بالادستی کے مقابلے کے لیے سخت محنت کی ہے چینی خلائی مشن کو تیان وین۔ون کا نام دیا گیا ہے یہ نام کائنات سے متعلق ایک چینی نظم سے لیے گئے ہیں‘توقع کی جا رہی ہے کہ خلائی مشن کی روانگی کے لیے لونگ مارچ۔5 کے نام سے چین کا سب سے بڑا خلائی راکٹ استعمال کیا جائے گا .