یوٹیوب پر پابندی لگانا مسائل کا حل نہیں ، تانیہ ایدروس

اسلام آباد: یوٹیوب پر پابندی سے ہزاروں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے یوٹیوب کو بند کرنے کا عندیہ دیا تھا جس پر اب معاون خصوصی وزیراعظم عمران خان برائے ڈیجیٹل میڈیا تانیہ ایدروس کی جانب سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یوٹیوب پر پابندی لگانا مسائل کا حل نہیں،

پاکستان میں 3 برس یوٹیوب پر پابندی تھی جس نے مقامی سطح پر مواد تیار کرنے والے ایکو سسٹم کو بھی محدود رکھا۔تانیہ ایدروس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ہماری توجہ پالیسی اور مکالمے کے ذریعے مواد کی بہتر حالت کو یقینی بنانے پر مرکوز ہونی چاہیئے۔ اگر پابندی لگا دی تو ہم اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں ناکام ہو سکتے ہیں، ڈیجیٹل پاکستان اس طرح کی پابندیوں سے نہیں بن سکتا۔