دنیا سے تعلقات بہترکرنے کی حکومتی کوشش کو سراہنا چاہئیے،بلاول بھٹو

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے قومی مفادات میں حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے وزیراعظم کی غیر جمہوری پولیسوں اور ناکام معاشی پالیسیوں پر تحفظات ہیں۔بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان کے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کو بھی پی ٹی آئی کا جلسہ قرار دیتے ہوئے تنقید کی اور کہا عمران خان کا بیرون ملک رویہ ایک سربراہ کا ہونا چاہئیے تھا جو عمران خان کا جلسے میں نہیں تھا۔بلاول بھٹو نے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ دنیا سے تعلقات بہترکرنے کی حکومتی کوشش کو سراہنا چاہئیے۔دنیا سے تعلقات بڑھانے کی حکومت کی کوشش کی حمایت کرتا ہوں۔ضرورت پڑنے پر تعمیری تنقید کرتا رہوں گا۔ہمیشہ پہلے پاکستان کو سپورٹ کروں گا۔