برطانیہ میں موجود 10 سالہ پاکستانی بچے نے گینیز ریکارڈ اپنے نام کر لیا

برطانیہ: برطانیہ میں موجود 10 سالہ پاکستانی بچے نے گینیز ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ندوب گل ایک برطانوی پاکستانی لڑکا ہے جس نے ابھی تیز ترین ٹائم ٹیبلر کا گنیز ورلڈ ریکارڈ جیتا ہے۔ ایوارڈ جیتنے کے بعد بات کرتے ہوئے ندوب گل کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ جیتنے کے بعد میرا مقصد اس طرح کے اور ایوارڈ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا ہے۔بات کرتے ہوئے ندوب گل نے اپنے والدین، استاتذہ اور ان تمام لوگوں کا شکریہ ادار کیا ہے جنہوں نے اس مقام پر پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ندوب گل کا کہنا تھا کہ اسے یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے کے لئے تقریباََ 160 سوالات کے جواب دینا پڑےتھے جس اس کے لئے کافی مشکل تھا۔ندوب گل نے بات کرتے ہوئے اس خواہش کا بھی اظہار کیا ہے کہ مزید محنت سے کام کر کے ماہر نجوم بننا چاہتا ہے۔