شمالی وزیرستان: سیشن جج آصف خان اور ڈائریکٹر پلاننگ پشاور ہائیکورٹ کا جوڈیشنل کمپلیکس میران شاہ کا دورہ

شمالی وزیرستان:میران شاہ جوڈیشل کمپلیکس کی فعالی کی جانب اہم اقدام،سیشن جج آصف خان اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پشاور ہائیکورٹ کا جوڈیشنل کمپلیکس میران شاہ کا دورہ،ڈپٹی کمشنر شاہد علی اور ڈی پی او شفیع اللہ خان گنڈاپور بھی ہمراہ تھے،سیشن جج اور ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی نے جوڈیشنل کمپلیکس کے مختلف شعبے دیکھے،سیشن جج آصف خان کی جانب سے شمالی وزیرستان کی عوام کو انصاف کی جلد فراہمی کا وعدہ کرتے ہو ئے کہا کہ ضم شدہ قبا ئلی اضلاع کے عوام کو سستے انصاف کی فوری فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور میران شاہ جوڈیشل کمپلیکس بہت جلد فعال ہوجائے گا۔