قبائلی اضلاع سے کامیاب امیدواروں سے انتخابی اخراجات کی تفصیلات طلب

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قبائلی اضلاع کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابات میں ہونے والے اخراجات کے گوشوارے 30 جولائی تک متعلقہ ریٹرننگ افسرکے پاس جمع کرادیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جن امیدواروں نے 30 جولائی 2019 تک اپنے انتخابی اخراجات کے گوشوارے جمع نہ کرائے تو انکی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن نے جاری بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ خواتین اور غیرمسلموں کی مخصوص نشستوں کے ایسے تمام امیدوار جن کا نام امیدواروں کی حتمی فہرست فارم (33) میں شامل ہیں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اخراجات کے گوشوارے 30 جولائی 2019 کو متعلقہ ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرادیں بصورت دیگر ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جائے گا۔