پشاور:قبا ئلی اضلاع کے 45 لاءگریجوٹ و طالبات میں وظائف تقسیم

پشاور : جامعہ پشاور میں ضم شدہ اضلاع سے تعلق رکھنے والے پنتالیس لاء گریجوٹ و طالبات کو وظائف کی تقسیم شروع کردی گئی ہے . ان وظائف کو تین اداروں یواین ڈی پی ، ایس آر ایس پی اور جامعہ پشاور کے مشترکہ زیراہتمام پروگرام قانون کی حکمرانی کے تحت جاری کیا جارہا ہے جس میں وظائف کے زریعے طالبات کو پچاس ہزار روپے اور لاء گریجوٹس و پریکٹسنگ خواتین لائرز کو نوے ہزار روپے دیئے جارہے ہیں تقسیم سرٹیفیکٹ کے موقع پر مہمان خصوصی جامعہ پشاور کے ڈائریکٹر ایریا سٹڈی سنٹر پروفیسر شبیر احمد خان نے گریجوٹس اور طالبات میں چیک تقسیم کئے اس موقع پر ان کے ہمراہ جامعہ پشاور خیبر لاء کالج کے پروفیسر سہیل شھزاد اور علی عمران بھی موجود تھے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں پروفیسر شبیر احمد خان نے کہا کہ وظائف ریاستی و قومی و بین الاقوامی اداروں کی کاوشوں کا مظہر ہے جس سے نچلی سطح تک خواتین وکلاء کے زریعے عدالتی نظام کی اہم اکائی کو مظبوط کیا جارہا ہے جو خوش آئند ہے پراجیکٹ ڈائریکٹر پروفیسر سہیل شھزاد نے کہا کہ پراجیکٹ سے نئے ضم شدہ قبا ئلی علاقوں سے تعلق رکھنے والی لاء گریجوٹس کو کیریئر تشکیل کرنے میں بڑی مدد ملے گئی جس سے وہ مستقبل میں اپنے علاقوں میں جج ،پروسیکؤٹر ، ڈیفنس کونسل اور عدالتی خدمات میں اپنی معاونت فراہم کریں گی کیونکہ عدالتی و سماجی انصاف اور آئینی جمہوریت کے طور پر خواتین وکلاء کا ان علاقوں میں ہونا اشد قومی ضرورت ہے اس موقع پر یو این ڈی پی کی نمائندہ سلمی زیب نے کہا کہ پروگرام کے زریعے 2011میں مالاکنڈ ریجن میں خواتین لاء گریجوٹس کو پروگرام کے زریعے کوششوں کا آغاز ہوا جس کے زریعے آج ساٹھ کے قریب خواتین وکلاء عدالتوں میں اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں اس موقع پر سرحد رورل سپورٹ پروگرام کے سینئر منیجر ضیاالدین نے کہا کہ پروگرام سے ضم شدہ علاقوں کی خواتین لا گریجوٹس کو اپنے علاقوں میں عدالتی انصاف میں خدمات دینے کا موقع اور سوچ فراہم کی جارہی ہے جس کے زریعے وہ ضم شدہ علاقوں میں عدالتوں ، ریونیو ڈیپارٹمنٹ اور جیل خانہ جات میں روزگار کے ساتھ ان علاقوں کو قومی دھارے میں اور علاوہ کے برابر لایا جاسکے گا۔یہ امر قابل زکر ہے کہ پراجیکٹ کے دوران سات روزہ سینئر پروسوکیوٹرز کی تربیت ، دو روزہ کیمونٹی موبلائرز اور پبلک لائزون اہلکاروں کی تربیت کے ساتھ ساتھ نصابی تشکیل اور دو روزہ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا تھا۔