صوابی:پولیس اور ملزمان کےدرمیان فائرنگ سے ڈی ایس پی شہید، 3 پولیس اہلکار زخمی

صوابی:خیبر پختونخوا کےضلع صوابی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید ہوگئے۔ڈی پی اوعمران شاہد نے بتایا کہ صوابی کے گاؤں کالو خان میں اشتہاری ملزمان کی پولیس پر فائرنگ سے ڈی ایس پی رزڑ علامہ اقبال جاں بحق اور 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس کے جوابی فائرنگ سے ملزم نصیرماراگیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈی ایس پی علامہ اقبال نے اشتہاری ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ان کی گرفتاری کےلیے نفری کے ہمراہ ملزمان کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا کہ پولیس کو دیکھتے ہی انہوں نے فائرنگ کردی جس سے ڈی ایس پی علامہ اقبال جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ پولیس کے جوابی فائرنگ سے ایک ملزم جاں بحق جب کہ ایک زخمی حالت میں فرار ہوگیاجس کے گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔