عمران خان نے مودی کا ریکارڈ توڑ دیا

اسلام آباد : عمران خان نے امریکا میں اپنے ہم وطنوں کو اکٹھا کرنے کا بھارتی وزیراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گذشتہ روز کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا۔وزیراعظم عمران خان کا خطاب سننے کے لیے 30ہزار افراد موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان کے اس اجتماع نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ عمران خان حقیقی معنوں میں عوامی لیڈر ہیں۔اس سے قبل نریندر مودی بھی ماضی میں امریکا میں بھارتی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کر چکے ہیں۔2014ء میں وزیراعظم بننے کے بعد نریندر مودی نے امریکا میں میڈسن اسکوائر گارڈن میں بھارتی کمیونٹی سے خطاب کیا تھا اس کے بعد 2016ء میں سیلیکون ویلی میں بھی بھارتیوں سے خطاب کیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ نریندر مودی کا خطاب سننے کے لیے 20 ہزار بھارتی شریک ہوئے تھے۔تاہم وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں 30ہزار پاکستانیوں نے شرکت کی جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ عمران خان نے امریکا میں اپنے ہموطنوں کو اکٹھا کرنے کا بھارتی وزیراعظم کا ریکارڈ توڑ دیا۔نریندر مودی بھی اگلے ماہ امریکا جائیں گے جہاں وہ ایک بار پھر بھارتی کمیونٹی سے خطاب کریں گے۔امریکا میں بڑی تعداد میں بھارتی رہائش پذیر ہیں۔واضح رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا امریکا میں جلسہ پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ رہا۔کیپیٹل ون ایر ینا میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ آپ لوگوں نے مجھے بہت عزت دی ہے اس کیلئے آپ لوگوں کا دل سے بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں، میں نے سوچا تھا کسی ہوٹل میں کچھ لوگوں کو بلا کر بات کی جائے گی لیکن اتنی بڑی تعداد میں آپ لوگوں سے بات ہو رہی ہے یہ ایک نئی تاریخ ہے۔