پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا ، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں وینٹی لیٹرز بنانے کے حوالے سے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ میڈ ان پاکستان وینٹی لیٹرز کا پہلا بیج نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے )کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے پیر کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ سیف وینٹ کا پہلا بیج وزیراعظم عمران خان کی جانب سے این ڈی ایم اے کے سپرد کیا گیا۔