پب جی گیم بند ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل، ہیش ٹیگ پب جی ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا

لاہور : پی ٹی اے کی جانب سے ‘پب جی’ گیم بند ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کا ٹویٹر اور یوٹیوب پر ردِعمل، ہیش ٹیگ پب جی ٹویٹر ٹرینڈ بن گیا۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثرات سامنے آنے پر ‘پب جی’ گیم پر پابندی عائد کردی ہے۔پی ٹی اے کی جناب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم پر ملک میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ردِعمل بھی سامنے آیا ہے اور زیادہ تر لوگوں نے اسے ایک اچھا اقدام قرار دیا ہے۔ اسی طرح ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں پب جی گیم پر پابندی عائد کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے اپنی ویڈیو میں کہا کہ انہیں ایک دوست کا فون آیا اور انہوں نے ان سے کہا ہے کہ چکن پہلے مہنگا تھا اور اب پب جی بند ہوگئی، میرا ‘پپو بیٹا’ چکن ڈنر کیسے کرے گا؟