پاکستان چینی سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم میں شامل ہونیوالا پہلا ملک بن گیا

اسلام آباد : پاکستان چین کے سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم میں شامل ہونے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چینی سیٹلائٹ نیوی گیشن سسٹم (بی ڈی ایس) کا استعمال نقل و حمل، زراعت، قدرتی آفات کی تباہی میں کمی اور ریلیف کیلئے ہوتا ہے اور اب پاکستان اس سسٹم میں شامل ہوگیا ہے۔ نیوی گیشن آفس کے ڈائریکٹر جنرل اور بیڈو نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کے ترجمان آر این چینکی نے کہا ہے کہ پاکستان سیٹلائٹ نیوی گیشن پروگرام میں ایک اہم شراکت دار ہے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان پہلا ملک ہے جس نے بیڈو سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس) کا تیار کردہ گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس) کا استعمال کیا ہے ۔ اس سے قبل پاکستان سمیت دنیا بھر میں رائج دوسرے نیوی گیشن سسٹم کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ صارفین کو مفت فراہم کیا جاتا ہے۔وہ نیوی گیشن سسٹم امریکا کی جانب سے بنایا گیا ہے لیکن اب چین نے اپنا نیوی گیشن سسٹم بنا لیا ہے تا کہ امریکا چین کے لوگوں کی معومات اور نقل و حرکت کی نگرانی نہ کر سکے۔