ترکش سیریز’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت میں مزید اضافہ

مردان(عبداللہ شاہ بغدادی)وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر اردو میں ڈب کر کے سرکاری ٹی وی پر نشر کی جانے والی ترکش سیریز ’ارطغرل غازی ‘ نے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے،پوری دنیا میں مقبولیت حاصل کرنے والا اسلامی فتوحات پر مبنی ترکی کا مشہور ڈرامہ ’دیریلیش ارطغرل‘ جسے ارطغرل غازی بھی کہا جاتا ہے اب پاکستان میں بہت پذیرائی حاصل کررہا ہے۔ارطغرل غازی کو یکم رمضان المبارک سے پاکستان ٹیلی وژن(پی ٹی وی) پر نشر کیا جارہا ہے۔ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس سے ہوسکتا ہے کہ پہلی قسط کو ایک کروڑ 27 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔علاوہ ازیں دیریلیش ارطغرل کے نشر ہونے سے لے کر اب تک سوشل میڈیا پر چلنے والے ٹرینڈز سے بھی ڈرامے کی مقبولیت کا پتہ لگتا ہے۔