تین بھائیوں کے قتل کیس میں نامزدملزم کو ضمانت پر رہائی ملی ہے۔۔۔؟

پشاور: تین بھائیوں کے مشہورزمانہ قتل کیس میں نامزد ملزم کو ضمانت پر رہائی مل گئی ہائیکورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے ملزم عامرنادر کی درخواست کی سماعت کی دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے 25مئی 2019کو تھانہ عمرزئی کی حدود میں تین بھائیوں کواراضی کے تنازعہ پر قتل کردیا تھا جس پر ملزم عامر نادر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیاملزم نے مقامی عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور فاضل جسٹس نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو ضمانت پر رہاکرنے کے احکامات جاری کردیئے۔تین بھائیوں کو ایک ساتھ قتل کیا گیا تھا ُان کے بچوں کے سامنے، ہم نے آواز ُاٹھا ئی، چیخیں ماری، سوشل میڈیا پر ٹرینڈز چلائیں پولیس پر پریشر بڑھایا اور پولیس نے اپنا کام کرکے پکڑ لیا اور پھر کیا ہوا کہ طاقت ور لوگوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا گیا اور وہی ہوا کہ رہا ئی مل گئ۔افسوس کا مقام ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے انٹر پول کے ذریعے ملزم نادر پاکستان لایا اور عدالت کے سامنے پیش کیا،لیکن عدالت نے ملزم کو رہا کردیا،ملزم کو سزا دلوانا اور معاف کرنا عدالت کا کام ہے لیکن بعض ناسمجھ لوگ عدالت سے انصاف نہ ملنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہیں۔