خیبرپختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کر دی

پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے جس کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئےمشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ تندور، دودھ اور دہی کی دکانیں چار بجے کے بعد بھی کھلی رہیں گی۔ اس کے علاوہ مویشی منڈیوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔بات کرتے ہوئے اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت نے یہ فیصلہ موجود صورتحال کو دیکھتے ہوئے لیا گیا ہے۔موجود صورتحال کے مطابق ابھی ہمیں لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کرنے کی ضرورت ہے۔ اسے لئے اس ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے۔ وفاقی حکومت نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ صوبائی حکومت کو دے دیا تھا تا کہ وہ اپنے صوبے کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی یا توسیع کا فیصلہ کریں۔اسی ضمن میں خیبرپختونخواہ حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 مئی تک توسیع کر دی ہے جس کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئےمشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ تندور، دودھ اور دہی کی دکانیں چار بجے کے بعد بھی کھلی رہیں گی۔ اس کے علاوہ مویشی منڈیوں کو بھی کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔