تبلیغی مرکز قرنطینہ سنٹر تخت بھائی میں مزید5 غیرملکی تبلیغی حضرات کے ٹیسٹ نیگیٹو آگئے

مردان: تبلیغی مرکز قرنطینہ سنٹر تخت بھائی میں مزید 5 غیرملکی تبلیغی مہمانوں کے ٹیسٹ نیگیٹو آنے عزت و احترام سے اسلام اباد روانہ کر دیا گیا.تبلیغی احباب کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے تبلیغی مرکز کو قرنطینہ میں منتقل کر کے مقررہ مدت تک رکھا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ان کے کرونا ٹیسٹ منفی آرہے ہیں اور انہیں مکمل طبی معائنے کے بعد فوری طور پر اسلام آباد روانہ کیا جا رہا ہے ۔ اس ضمن میں آج مزید پانچ غیر ملکی تبلیغی حضرات کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین و نیک محمد ڈاکٹر سید قاسم شاہ باچہ ومحکمہ صحت کی نگرانی میں پولیس سکواڈ کے ہمراہ خصوصی گاڑی کے زریعے اسلام آباد روانہ کر دیا گیا ہے جہاں سے وہ اپنے اپنے ممالک بذریعہ پرواز روانہ ہونگے۔ تبلیغی احباب نے علاج معالجے کے بہتر اور بروقت امداد پہچانے پر ضلعی تحصیل انتظامیہ اور ڈاکٹر سید قاسم شاہ باچہ و ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انشاء اللہ مزید تبلیغی حضرات بھی جلد صحت یاب ہونے کے بعد فارغ ہونگے۔