خیبر پختونخوا میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 533 ہو گئی ہے

پشاور: خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 120نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 1984 ہوگئی ہے۔جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں6اموات بھی ریکارڈ ہوئیں جس سے اموات کی کل تعداد 104 ہوگئی ہے۔ایک دن میں 18 کورونا مریض صحت یاب ہو گئے ہیں اسی طرح کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 533 ہو گئی ہے۔کرونا بیماری کا علاج صرف اور صرف احتیاط ہے، احتیاط ہی کے ذریعے کورونا کا قلع قمع ہو سکتا ہے، عوام سے درخواست ہے کہ گھر پر رہیں اور باہر نکلنے سے پرہیز کریں اگر نکلنا بہت زیادہ ضروری ہو تو سماجی دوری اور ماسک پہننے سمیت تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔