کورونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہو سکتی ہیں،بل گیٹس

واشنگٹن: کورونا سے بھی خطرناک وبائیں مستقبل میں ہماری منتظر ہیں۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مستقبل کے بڑے خطرے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے بعد آنے والی وبائیں زیادہ ہلاکت خیز ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ کرونا ایک قدرتی وبا ہے اور اموات کی شرح بھی کم ہے البتہ اگلی وبائیں قدرت کے ساتھ حیاتیاتی دہشت گردی کی وجہ سے بھی آسکتی ہیں جو تباہ کن ہوں گی۔مائیکرو سافٹ کے بانی نےمزید کہا تھا کہ ہوسکتا ہے اگلی صدی میں بیماری ہتھیار کے طور پر استعمال کی جاسکتی ہے جو کہ تباہ کن ہوگا۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو وبائی امراض کیلئے تیاری کرنی ہو گی جیسے جنگ میں محفوظ رہنے کیلئے کی جاتی ہے۔ کرونا وائرس کی ویکسین کی بڑے پیمانے پر تیاری اور دنیا میں تقسیم کرنے کیلئے بل گیٹس اربوں ڈالرز خرچ کرنے کے لئے تیار ہیں۔