پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کی کٹ تیار کرلی

اسلام آباد: پاکستانی سائنسدانوں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کی انتہائی سستی کٹ تیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ) کے اپلائیڈ بائیوسائنس ڈیپارٹمنٹ کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس ٹیسٹ کٹ تیارلی ہے۔ یہ ٹیسٹ کٹ عطاالرحمان سکول آف اپلائیڈ بائیوسائنس نے انسٹی ٹیوٹ آف واہ وائرولوجی چائنا، ڈی زیڈ آئی ایف جرمنی، کولمبیا یونیورسٹی امریکا اور آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف پیتھالوجی راولپنڈی کی مدد سے تیار کی ہے۔ان کٹس کی مدد سے کورونا کا ٹیسٹ کرنے پر جو خرچہ آتا ہے وہ مروجہ کٹ پر آنے والے خرچ کا صرف ایک چوتھائی ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق کٹ ایسے وقت میں تیار کی گئیں ہیں جب دنیا ایک انتہائی خطرناک مرض کورونا وائرس کی گرفت میں ہے۔سائندانوں کے مطابق اس کٹ میں سائبر گرین اور تقمان کے روایتی اور پی سی آر پر مبنی دونوں طریقے شامل ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لیبارٹری کنٹرول اور مریض کے نمونے پر ٹیسٹنگ کٹس کا موثر انداز میں کامیاب تجربے کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی یہ کٹس درآمد شدہ کٹس کی نسبت ایک چوتھائی قیمت پر دستیاب ہوں گی۔