پانچویں جماعت کےپاکستانی طالبعلم نے نابینا افراد کے لئے راستہ دکھانے والی ٹوپی تیار کر لی

اسلام آباد: پانچویں جماعت کے پاکستا نی نے ایک ایسا کارنامہ سرانجام دیا ہے جس سے نا بینا افراد کو سفر کرنے میں مشکلات کا حل نکال لیا گیا ہے۔زوہیب غوری نے ایک ایسی ٹوپی تیار کی ہے جس کی مدد سے نابینا افراد کو راستہ دکھانے والی ٹوپی تیار کر لی ہے۔اس ٹوپی کی مدد سے نابینا افراد کو با آسانی بغیر کسی مشکل کے سفر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔ایجاد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کی مدد سے آنے والی ہر آواز ایک اشارے کی صورت اختیار کر لے گی جس سے نابینا افراد اندازہ لگا سکتے ہیں کہ انہیں کس سمت جانا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی نابینا شخص کہیں جا رہاہے اور اس کے ارد گرد کسی قسم کی کوئی دیوارا ٓگئی ہے تو اس ٹوپی میں سے ایک آواز آئی گی جس کی مدد سے ہر قسم کے نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ساتھ ہی ساتھ یہ ٹوپی نابینا افراد کو سمت کے بارے میں بھی بتائے گی کہ انہیں کس طرف چلنا مناسب رہے گا۔ٹوپی میں روہیب غوری نے ایک سینسر استعمال کیا ہے جس کی مدد سے ٹوپی آنکھوں کا کام کرتی ہے اور ایسے لوگوں کو مدد فراہم کرتی ہے جو آنکھوں کی نعمت سے مرحوم ہیں۔ایجاد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کو استعمال کرنے والے ہر شخص کو یہ بھی بتا دیا جائے گا کہ اس کے راستے میں پیش آنے والی رکاوٹ اس سے کتنے فاصلے پر ہے، تا کہ وہ اس سے بھی بچ سکے۔یاد رہے کہ یہ ایجاز ایک پانچویں جماعت کے پاکستانی طالبعلم زوہیب غور ی نے کی ہے جس نے ایک ایسی ٹوپی تیار کی ہے جس سے نابینا افراد کو سفر کرنے میںآ سانی ہو گی۔ طالبعلم نے ایک ایسی ٹوپی تیار کی ہے جس کی مدد سے نابینا افراد کو راستہ دکھانے والی ٹوپی تیار کر لی ہے۔اس ٹوپی کی مدد سے نابینا افراد کو با آسانی بغیر کسی مشکل کے سفر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔