فیصل آباد،آئی ٹی کی طالبہ نے نابینا افراد کو مدد دینے کے لیے خصوصی جوتے تیار کر لیں

فیصل آباد:جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نے دنیا کو گلوبل ویلیج بنا دیا ہے وہیں ملکی ترقی کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے آگہی انتہائی اہمیت اختیار کر چُکی ہے۔جدید ٹیکنالوجی روزانہ نہ صرف عام انسانوں کے لیے مختلف سہولیات متعارف کروا رہی ہے بلکہ بصارت سے محروم افراد کے لیے بھی زندگی کو آسان بنا رہی ہے۔حال ہی میں فیصل آباد کی آئی ٹی کی طالبہ شانزہ منیر نےایسے جوتے ایجاد کیے ہیں جن کے آگے سینسر اور کیمرہ لگا ہوا ہے جو کہ خاص طور پر نابینا افراد کو مدد دینے کے لیے تیار کیے گئے ہیں جونابینا افراد کے لئے امید کی ایک نئی کرن ثابت ہو گی، تیارکردہ جوتوں کی خاص بات یہ ہے کہ نابینا افراد جب ان کو پہن کر چلیں گے تو یہ جوتے پہلے سے ان کو آگے آنے والی رکاوٹ کے بارے میں مطلع کردیں گے اور الارم اور وائبریٹر ان میں لگائے گئے ہیں جو کہ ریچارج ایبل بیٹری پر چلتے ہیں ۔ جوتوں کی لاگت 12000 روپے آئی ہے جو کہ حکومتی تعاون کے بعد یقینا اس سے بہت کم ہو جائے گی۔