واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر گئی

واشنگٹن : معروف سوشل میڈیا میسیجنگ سروس واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر میں اس کے صارفین کی مجموعی تعداد 2 ارب سے تجاوز کر گئی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک کی ملکیت سماجی رابطوں کی سروس واٹس ایپ نے گزشتہ روزاپنے بلاگ پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے کسی شخص سے نجی یا خفیہ گفتگو صرف اس کے آمنے سامنے بیٹھ کر ہی ممکن تھی لیکن اب واٹس ایپ کے ذریعے دنیا کے کسی بھی حصے سے کی جا سکتی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ ‘انکرپشن’ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے جس سے صارفین کسی بھی شخص سے نجی گفتگو بلا خوف کر سکتے ہیں۔