سوشل میڈیا پرآپریشن کلین اپ شروع کرنےکی تیاری

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر آپریشن کلین اپ شروع کرنے کی تیاری کرلی، سائبرکرائمزایکٹ میں تبدیلی کیلئے کمیٹی قائم کردی، کمیٹی سوشل سائٹس کےعدم تعاون پرسفارشات پیش کرے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت نے سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو کنٹرول کرنے کیلئے آپریشن کلین اپ شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے۔حکومت نے سائبرکرائمزایکٹ میں تبدیلی کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔ ایف آئی اے کے احسان صدیق کمیٹی کے چیئرمین مقرر کردیے گئے۔ باقی ممبران میں اےڈی جی بشارت، ڈائریکٹرسائبرکرائم وقار احمد چوہان، ڈائریکٹرلاء طارق محمود، ڈپٹی ڈائریکٹرسائبرکرائم ونگ سجاد علی خان بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ اسی طرح کمیٹی سوشل سائٹس کے عدم تعاون پرسفارشات پیش کرےگی۔کمیٹی اپنی سفارشات وزارت داخلہ اور وزارت قانون کو بھجوائے گی۔