بھارت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، شیخ رشید

شیخ رشید

لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لاہورمیں ٹرین چلائیں گے جو واہگہ بارڈر تک جائے گی‘لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ریلوے میں دو ایڈوائزر رکھنے کی منظوری دی ہے. شیخ رشید نے کہا کہ پہلی بار فریٹ ٹرین ٹارگٹ سے آگے ہے ریلوے میں بائیو میٹرک کو آﺅٹ سورس کریں گے، ملازم گھر بیٹھ کر تنخواہیں لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ، تحریک انصاف فارن فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیے ساری پارٹیوں کا احتساب ہونا چاہیے مجھے یقین ہے تحریک انصاف سرخرو ہوگی.انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ نواز شریف جا رہا ہے آئندہ انتخابات وقت پر ہوں گے، عمران خان اپنی مدت پوری کریں گے شیخ رشید نے کہا کہ زرداری کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کردیے ہیں،حکومت میں جو کرپٹ ہوگا اس کو ڈبل سزا ہوگی انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا مولانا فضل الرحمان خالی ہاتھ جائیں گے، مریم نواز لاہور میں ہی رہیں گی، پرویز الہیٰ سسٹم کا حصہ ہیں، وزیراعظم نے انہیں فون کیا تھا .انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کسی کو این آر او نہیں دیا، میں نے تو 6ماہ پہلے ہی کہا تھا کہ نواز شریف کو جانے دیں، دوسرا بھی جانا چاہتا ہے تو اس کو بھی جانیں دیں‘انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عدنان اور وقار نے میڈیا کو بے وقوف بنایا ہے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، نہ ہی سرحدیں نہیں چھیڑ سکتا ہے البتہ بھارت ہمارے اتحاد کو تباہ کر کے نقصان پہنچاتا ہے.وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں ہر مافیا کو ختم کر دیں گے، ایم ایل ون ہی سی پیک کی شہ رگ ہے چین ہمارا بھروسے مند دوست ہے، چین کی ریلوے دنیا کی نمبر ون ریلوے ہے امریکا کے پیٹ میں درد کی وجہ چین کا پاکستان کی ترقی میں کلیدی کردار ہے. انہوں نے کہا کہ امریکا افغانستان اسلحہ لے جانے کے لیے ریلوے ٹریک استعمال کرتا تو آج حالت بہتر ہوتی اب پارٹی فنڈنگ کا بڑا شور ہے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا آڈٹ ہونا چاہیے.شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کوئی رول نہیں ہے فیصلہ سپریم کورٹ نے دینا ہے، ڈاکٹر عدنان اور وقار جب واپس آئیں تو ان کی تفتیش کریں انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے اچھی بات کی ہے کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے یہ لوگ لندن میں خوش رہیں. شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان استعفیٰ لینے آئے تھے لیکن خالی ہاتھ چلے گئے، عمران خان نے کہا تھا این آر او نہیں دوں گا اور نہیں دیا، میڈیا پر تاثر دیا گیا کہ نواز شریف آج مرا یا صبح مر جائے گا، میڈیا کو بے وقوف بنانے پر ڈاکٹر عدنان اور ڈاکٹر وقار سے تفتیش ہونی چاہیے.