دہشت گردی کے لیے بھیجا جانے والاکلبھوشن یادیو بھارت کا اصلی چہرہ ہے،ترجمان دفترخارجہ

دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے دعوؤں کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا اصلی چہرہ ہے،بھارت کے منفی عزائم سے خطے کی امن و سلامتی داؤ پر لگ جائے گی۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی وزیرخارجہ کی جانب سے غیر ملکی اخبار کو دئیے گئے انٹرویو میں کیے جانے والے دعوؤں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کے جھوٹے دعوے بی جے پی حکومت کی پاکستان کے خلاف پراپیگنڈا مہم کا حصہ ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے لیے بھیجا جانے والا کمانڈر کلبھوشن یادیو بھارت کا اصلی چہرہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر آنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹ ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت جبر کے باوجود کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہا ہے۔