بہاولپور سے دو بھارتی شہری گرفتار

دو بھارتی شہری گرفتار

بہاولپور : بہاولپور سے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور کی تحصیل یزمان کے ریگستان سے دو بھارتی شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔دونوں بھارتی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔بھارتی شہریوں کی شناخت پرشانت اور وری لال کے نام سے ہوئی ہے۔دونوں افراد بغیر پاسپورٹ اور دستاویزات کے پاکستان میں داخل ہوئے تھے۔پرشانت کا تعلق بھارتی ریاست حیدرآباد جب کہ وری لال کا تعلق مدھیہ پردیش سے ہے۔