بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ گرکرتباہ

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ۔ بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ ورنہ چرچ کے قریب کُھلے علاقہ میں گر کر تباہ ہوا۔طیارہ تباہ ہونے سے قبل دونوں پائلٹس ایجیکٹ ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تباہ ہونے کے بعد اس میں آ گ لگ گئی جس کے بعد ورنہ اور مارگاؤ سے فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہےجبکہ فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ تربیتی پرواز پر تھا۔