بابری مسجد کیس: بھارتی عدالت کے فیصلے کیخلاف عالمی سطح پرآوازاٹھادی ہے،پاکستان

بابری مسجد کیس

اسلام آباد: پاکستان نے بابری مسجد کیس میں بھارتی عدالت کے فیصلے کیخلاف عالمی سطح پر آواز اٹھادی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ دفترِ خارجہ نے آو آئی سی کے پاکستان میں مقیم سفیر کو مطلع کردیا ہے کہ بھارت کے مطابق بابری مسجد بھارت کا اندرونی معاملہ ہے جبکہ بابری مسجد کا مسئلہ 1992سے او آئی سی کے ایجنڈے پر موجود ہے۔آج سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے او آئی سی کے سفیر سے ملاقات میں انہیں بھارتی سپریم کورٹ کے بابری مسجد کے حوالے سے کیے گئے فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔