کرتار پور ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،امریکی دفترخارجہ

امر یکہ

لاہور: امریکی دفتر خارجہ نے کرتار پور راہداری کھولنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،یہ ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے،اب سکھ کمیونٹی دربار کرتارپورصاحب کی زیارت کرسکیں گے۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکا کرتارپورراہداری کھولنے کے اقدام کا خیرمقدم کرتا ہے۔امریکا پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔امریکی دفترخارجہ نے کہا کہ کرتار پور ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔اس اقدام سے مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ ملے گا۔اب سکھ کمیونٹی پاکستان میں دربار کرتارپورصاحب کی زیارت کرسکیں گے۔