مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجی محاصرہ 98روز بھی برقرار

مقبوضہ کشمیر

سرینگر :مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 98ویں روز بھی بھارتی فوجی محاصرہ برقرار ہے جسکی وجہ سے وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوںکے لوگ بدستور شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔انتظامیہ نے بابری مسجد کی زمین مندر کی تعمیر کیلئے ہندوئوں کے دینے کے بھارتی سپریم کے متعصبانہ فیصلے کے خلاف ممکنہ مظاہروں کو روکنے کیلئے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ کشمیری عوام انٹرنیٹ اور پری پیڈ موبائل سروس کی بندش کے باعث پہلے ہی سخت مشکلات سے دوچار ہیں۔