کرتارپور گوردوارہ افتتاح،پاکستان جانے کی اجازت دی جائے،نوجوت سنگھ سدھوکا حکومت ہندکو خط

سدھو

اسلام آباد : کرتارپور گوردوارہ افتتاح، وزیراعظم عمران خان نے نوجوت سنگھ سدھو کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے،بھارتی حکومت افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے سدھو کو اجازت دینے میں پس و پیش کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق افتتاحی تقریب میں شرکت کے لئے نوجوت سنگھ سدھو نے حکومت ہند سے اجازت کے لئے دوسرا خط لکھ دیا۔بھارتی وزیر خارجہ سبرامنئیم جے شنکر کو ایک ہفتے میں دوسرا خط لکھا گیا خط میں کہاگیاکہ گوردوارہ کرتارپور صاحب کے درشن اور افتتاحی تقریب میں شرکت کی اجازت دی جائے،صبح جلدی پہنچ کر شکرانہ ادا کرنا چاہتاہوں۔

خط میں کہاگیاکہ کرتارپور راہداری کے ذریعہ 9 نومبر کو صبح 9 بجے سے قبل کرتارپور جانا چاہتا ہوں، اگر کرتارپور راہداری سے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی تو واہگہ بارڈر سے 8 نومبر کو پاکستان جانے کی اجازت دی جائے، واہگہ بارڈر سے جانے کی اجازت ملی تو رات کرتارپور بسر کرکے صبح تقریب میں شرکت کروں گا تاہم بھارتی حکومت کی طرف سے کوئی جواب تاحال سدھو کو نہیں دیا گیا