بھارت میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے بل بورڈز نصب

عمران خان کی تصاویر

نئی دہلی : کرتارپور راہداری کے قیام اور افتتاح کی خوشی میں سکھ برادری نے امرتسر کی سڑکوں پر وزیراعظم عمران خان کی تصاویر والے بل بورڈ اور پوسٹر آویزاں کردیے ہیں۔شہر کی تمام بڑی شہراہوں اور چوراہوں پر وزیراعظم عمران خان کی تصاویر لگائی گئی ہیں اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔ دوسری جانب با با گو رونانک دیو جی کے 550ویں جنم دن کی تقر یبا ت میں شر کت کے لئے بھا رت سے 2500سو کے قریب مرد و خواتین سکھ یا تری وا ہگہ بارڈر کے راستے پیدل پاکستان پہنچ گئے جہاں متر وکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین ڈاکٹر عا مر احمد نے مہمانوں کا پر تپاک ا ستقبال کیا پا کستان سکھ گوردوارہ پربند ھک کمیٹی کے پر دھان سردار ستونت سنگھ ، ڈپٹی سیکر ٹری عمران گو ند ل ، بورڈ تر جمان عا مر حُسین ہا شمی سمیت و دیگر سکھ رہنما و بورڈ افسران بھی مو جو د تھے پاکستان آمد پر سکھ رہنما ئوں نے انتہا ئی خو شی کا اظہا ر کیا شرومنی گوردوارہ پر بند ھک کمیٹی دہلی کے پا رٹی لیڈر سردار گو رمیت سنگھ بو س کا کہنا تھا کہ کر تا رپو ر راہداری وزیر ا عظم پا کستان عمران خا ن کا سکھ قوم پربڑا ا حسان ہے پوری سکھ قوم عمران خان کی شکر گزار ہے انہوں نے 72سالوں کا مسلہ ایک سال میں حل کر دیا۔

ترجمان متروکہ واقف املاک کے مطابق باباگورونانک کے 550 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ 5 نومبر سے شروع ہو ا ہے۔ 7 نومبر کو بھارت سے آے 2500 سو زاہد سکھ یاتری کرتارپور صاحب کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیلئے نارووال جائیں گے ،8 نومبر کو سکھ یاتری کرتار پور صاحب میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے ،9 نومبر کو سکھ یاتری کرتار پور صاحب کی افتتاحی تقریبات میں شرکت کے بعد ننکانہ صاحب جنم استھان روانہ ہوں گے ۔10/11 نومبر کو ننکانہ صاحب جنم استھان میں مذہبی رسومات ادا کریں گے ، 12 نومبر کو سکھ یاتری بھوگ آکھنڈ پرتھ صاحب اور نگر کیرتن جنم استھان کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اور پھر 13/14 نومبر کو سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد وآپس بھارت روانہ ہوں گے۔