بھارت میں 2 ہزار کی شرط جیتنے کیلیے 50 انڈے کھانے والا شخص جان کی بازی ہار گیا

بھارت

نئی دہلی : بھارت میں 42 سالہ شخص نے دوست سے 2 ہزار روپے کی شرط جیتنے کے لیے بیک وقت 50 انڈے کھانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں 42 سالہ سبھاش یادیو نے دوست کے ساتھ شرط لگائی کہ وہ 50 انڈے کھا سکتا ہے اور اگر وہ ایسا کرلیتا ہے تو 2 ہزار کی رقم کا حقدار ہوگا۔سبھاش یادیو نے 41 انڈے کھالیے تاہم 42 واں انڈہ کھاتے ہی اس کی طبیعت بگڑ گئی، اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔اہل خانہ نے واقعے پر کسی قسم کے تبصرے سے انکار کرتے ہوئے پوسٹ مارٹم سے انکار کردیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کیے اور سبھاش یادیو کے دوستوں کے نام ایف آئی آر میں درج کردی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ہے۔یہ بھارت ہی ہے جہاں اس قسم کے انوکھے کام ہوتے اور موت سے کھیلنے کے لیے شرطیں بھی لگائی جاتی ہیں۔مقتول کے والدین نے کسی قسم کی پولیس کارروائی کرنے سے انکار کیا ہے یہاں تک کہ پوسٹ مارٹم بھی نہیں کروایا مگر پولیس نے شرط لگانے اور انڈے کھلانے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔