حکومت پاکستان نےگرونانک کے جنم دن پر 50 کا سکّہ جاری کردیا

پچاس روپے مالیت کا یادگاری سکّہ

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیوجی کی 550 ویں جنم دن کے موقع پر یادگاری 50 روپے کا سکّہ جاری کردیا۔سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیوجی کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمام سکھ یاتریوں کے لیے گرونانک کے نام کا 50 روپے کا یادگاری سکّہ جاری کیا گیا ہے۔یہ اقدام گزشتہ ہفتے اسلام آباد اور نئی دہلی کے ذریعے سکھ یاتریوں کے لیے کرتارپور راہداری کھولنے کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کے بعد کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان گرونانک دیوجی کے یوم پیدائش سے 3 روز قبل 9 نومبر کو کرتارپور راہداری کا باقاعدہ افتتاح کریں گے اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ یہ 50 روپے کا سکّہ کرتارپور میں ہی دستیاب ہوگا۔گرونانک دیوجی کے نام پر جاری کردہ پچاس روپے مالیت کا یادگاری سکّہ سکھ برادری کے لیے جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ایک رُخ پر اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے جب کہ دوسرے رُخ پر سکھوں کی عبادت گاہ کی تصویر کندہ ہے۔