افغان سرحد پرجھڑپیں،پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب

افغان سرحد پر شدید جھڑپیں

چترال : افغان سرحد پر شدید جھڑپیں، افغان فوج کی جانب سے خوفناک بمباری کرنے پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب، افغان فوج کی جانب سے شدید فائرنگ اور مارٹر گولوں کے ذریعے چترال کی شہری آبادی اور پاک فوج کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا، 6 فوجی اور خاتون سمیت 5 شہریوں کے زخمی ہونے کے بعد پاک فوج کی جانب سے افغان فوج کو منہ توڑ جواب، کئی افغان چوکیاں تباہ کر دی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق افغان فوج کی جانب سے منگل کے روز پاک افغان سرحدی علاقے میں اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسز نےچترال کےگاؤ ں اروندوکی شہری آبادی کونشانہ بنایا۔افغان سیکیورٹی فورسزنےناری ضلع سےمارٹرز،بھاری مشین گن سےفائرکیے۔ افغان فورسزکی فائرنگ سے 6فوجی اورخاتون سمیت 5شہری زخمی ہوئے جس کے بعد پاک فوج نےجوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کونشانہ بنایا۔

پاک فوج نےافغان سرحدی چوکیوں کندکسی اوردلبرکونشانہ بنایا۔ جوابی کارروائی میں افغان سرحدی چوکیوں کوخاصا نقصان پہنچا۔ تاہم بعد ازاں فوجی سطح پر رابطے کے بعد فائرنگ رک گئی۔ واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ افغان فوج کی جانب سے سرحد پر اشتعال انگیزی کی گئی ہو۔ اس سے قبل بھی افغان فوج بھارتی فوج کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایسی اشتعال انگیز کاروائیاں کرتی رہی ہے تاہم ہمیشہ ہی اسے پاک فوج کے ہاتھوں بھرپور پھینٹی پڑی ہے۔ خاص کر افغان فوج نے پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے عمل کو متاثر کرنے کو ہمیشہ کوشش کی ہے تاہم اسے اپنے اس مقصد میں ہمیشہ ہی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔