موبائل فونز صارفین کیلئے خوشخبری

اسلام آباد: پاکستان میں موبائل صارفین کو ریلیف دینے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریوبیو نے درآمد شدہ موبائل فونز پر ریگولیٹر ڈیوٹی میں 50 فیصد تک کمی کرنے کی تجویز پیش کردی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے مطابق ٹیکسز میں اس کمی کا مقصد ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ایف بی آر کے مطابق اس کمی کی وجہ سے ٹیکس کے وصولی میں کمی واقع نہیں ہوگی جبکہ اس کی مدد سے درآمدات میں اضافہ بھی ہو گا۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی کی جانب سے جاری کی جانے والی سمری کے مطابق ٹیکس میں کمی سے پاکستان میں موبائل فون انڈسٹری اور کاروبار کے حجم میں اضافہ ہوگا، تاہم اس کی وجہ سے مجوعی طور پر پیدا ہونے والے منفی اثرات بھی ختم ہوجائیں گے۔خیال رہے کہ رواں مالی سال 2020-2019 کے بجٹ میں موبائل فونز پر ٹیکسز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے جن موبائل فونز پر ڈیوٹی میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں وہ سیٹ شامل ہیں جن کی قیمت ایک سو سے 2 سو ڈالر تک ہے۔